آرمی چیف کا بہاولپور،ملتان اور اوکاڑہ کا الوداعی دورہ

116

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہاولپور ،ملتان اور اوکاڑہ کا الوداعی دورہ کیا جہاں انھوں نے فوجی افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کیا۔

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہاولپور ،ملتان اور اوکاڑہ گریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجی افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کیا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بین الاقوامی سرحد پر ریگستان کی حفاظت کرنے پر فوجی جوانوں کے جذبے اور قابلیت کو سراہا ۔آرمی چیف نے اعلیٰ تربیتی معیار کے حصول اور بحرانوں میں عام آدمی کی مدد کرنے پر فوجی جوانوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خصوصی بچوں کے سکول کا افتتاح بھی کیا جس میں فوجی اور سول خاندانوں کے بچے تعلیم حاصل کریں گے۔آرمی چیف نے بچوں اور سکول کے سٹاف کے ساتھ کچھ وقت بھی گزارا۔ اس سے قبل اوکاڑہ پہنچنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کور کمانڈرملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمداور کور کمانڈربہاولپور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال نے ان کا استقبال کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ