ضروری نہیں عہدہ سنبھالنے کے بعد کاروبار سے علیحدہ ہوں، ٹرمپ

131

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ 20 جنوری کو عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد اپنے کاروبار سے رابطہ منقطع کر لوں۔

نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں بہترین انداز میں اپنی کاروباری ذمہ داریاں نبھالنے کے ساتھ ملک کو بھی بہترین انداز میں چلا سکتا ہوں۔ نو منتخب امریکی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ڈیمو کریٹک پارٹی کے ایک سینیٹر نے ایوان میں ایک قرارداد لانے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق صدر اپنے عہدے کو کاروباری مقاصد کیلئے استعمال نہیں کر سکیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ