عراق میں ٹرک بم دھماکہ، شیعہ زائرین سمیت 80 ہلاک

161

عراق میں حکام کے مطابق ایک ٹرک بم دھماکے میں 80 کے قریب افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں اکثریت شیعہ زائرین کی ہے۔یہ حملہ بغداد سے 100 کلومیٹرکے فاصلے پر حلہ قصبے کے قریب ایک پیٹرول سٹیشن اور ریستوران پر کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سڑک کنارے واقع یہ اسٹاپ عراقی شہر کربلا میں اربعین کے بعد واپس آنے والے زائرین سے بھرا ہوا تھا۔ہلاک ہونے والوں میں متعدد ایرانی شہری بھی شامل ہیں۔شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول ہے۔دولت اسلامیہ سے منسلک خبررساں ادارے عماق کی طرف سے جاری کردہ پیغام میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انھوں نے اس حملے میں 200 کے قریب افراد کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔بظاہر اس حملے میں شومالی گاوں کے قریب ایرانی شیعہ زائرین کی بسوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔صوبائی سکیورٹی چیف فلاح الرضی راضی نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ اس حملے میں 80 کے قریب ہلاک ہونے والوں میں ایرانی بھی شامل ہیں اور 20 سے زائد زخمی ہیں۔صوبائی سکیورٹی چیف کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ