ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوبھائی جاں بحق

72

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے ۔

اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دوبھائی میر حسن اور حیات خان کو قتل کرکے فرار ہوگئے مقامی لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ تاہم واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ