ہم نےسرجیکل اسٹرائیک کی توبھارت کی نسلیں یادرکھیں گی،سربراہ پاک فوج

154

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک کا ڈراما رچایا لیکن اگر ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو بھارت کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ بھارت نے ایل اور سی پر سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا ڈراما رچایا، اسے سرجیکل اسٹرائیک کا معلوم ہی نہیں ہم نے  سرجیکل اسٹرائیک کی  تو بھارتی نصاب میں پاک فوج کے قصے پڑھائے جائیں گے، پاک فوج کا مورال بہت بلند ہے۔

coas-inaugurating-afrid-stabium

ان خیالات کا اظہار آرمی چیف  نے جمعرات کو  خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے دورہ  کے دوران اپنے خطاب میں کیا جہاں انہوں نے شاہد آفریدی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر تقریب کے دوران قبائلی عمائدین سے  خطاب  کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے، میں جارہا ہوں اور 29 نومبر کو اختیارات سونپ دوں گا، اب نئے لوگ آئیں گے اور یہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہے گا لیکن میرا جینا میرا مرنا ملک کے لئے ہے۔

coas-meetting-tribals

جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی زندگی شہدا کے لواحقین کیلیے وقف کرتاہوں اور شہداء کے لواحقین کیلئے فاونڈیشن بناوں گا،جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج کے جوان بھارتی فوج کوسبق سکھا سکتے ہیں، بھارت نے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا ڈراما رچایا، اسے سرجیکل اسٹرائیک کا معلوم ہی نہیں تاہم اگر ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو بھارت کی نسلیں یاد رکھیں گی اور  بھارتی نصاب میں پاک فوج کے قصے پڑھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں امن قائم ہوگیا ہے اور ترقیاتی کام بھی جاری ہیں ، دہشتگردی کا ناسور ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی اسپورٹس کمپلیکس بن گیا تو یہاں آکر شاہد آفریدی سے میچ کھیلوں گا۔ انہوں  نے کہا    کہ شاہد آفریدی قوم کا فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام سے مل کر ہمیشہ خوشی ہوئی۔

coas-meetting-tribals

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ عوام اور فوج کے درمیان رشتے کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر شاہد آفریدی ، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن اور آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین مظہر محمود ان کے ہمراہ تھے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف افتتاحی تقریب کے بعد شرکا  ء کے ساتھ گھل مل گئے۔ قبائلی عمائدین نے آرمی چیف کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔اس موقع پر آرمی چیف بڑے خوشگوار موڈ میں تھے ،قبائلی عمائدین نے آرمی چیف کو لونگی اور  کلا پہنایا۔

coas-meetting-tribals-2

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ میرے لئے باعث فخر ہے میں انہیں اپنے گھر میں محفوظ جگہ پر رکھوں گا، قبائلی عمائدین نے دہشت گردی میں جو قربانیاں دی ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔

coas-inaugurating-afrid-stadium

علاوہ ازیں قومی ٹیم کے سابق کپتان  شا ہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جنرل راحیل شریف میرے اور پاکستان کے ہیرو ہیں ،حمایت کرنے پر جنرل راحیل شریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے آرمی چیف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

شاہد  آفریدی گذشتہ روز ہی بنگلہ دیش سے وطن واپس پہنچے، وہ وہاں بنگلہ دیش کرکٹ لیگ کا حصہ ہیں۔خیبرایجنسی میں کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ سے قبل آخری مصروفیات میں سے ایک ہے، جن کی مدت ملازمت رواں ماہ 28 نومبر کو ختم ہونے جارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ