کراچی کا امن قومی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے،صدرممنون حسین

138

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کراچی کا امن قومی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے اس لئے بدامنی کے خلاف کارروائی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے ، مجرموں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے یہ ہدایت ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) میجر جنرل بلال اکبر سے بات چیت کرتے ہوئے دیں جنہوں نے صدارتی کیمپ آفس کراچی میں ان سے ملاقات کی۔ صدرمملکت نے انہیں ہدایت کی کہ کراچی کے شہریوں کو احساس تحفظ دینے کے لئے مجرموں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہی واحد حل ہے۔

صدر ممنون حسین نے شہر میں امن کی بحالی کے لئے رینجرز کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں اور جوانوں امن قائم کرنے کے لئے گراں قدر قربانیاں دی ہیں جس پر قوم ان پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی معیشت کے استحکام کے مقصد کا حصول بدامنی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے سے ہی ممکن ہے جس کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے۔ اس موقع میجر جنرل بلال اکبر نے صدر مملکت کو شہر کی صورت حال اور بدامنی کے خلاف کارروائیوں کی تفصیل سے آگاہ گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ