حوثی باغی اور معزول صدر ہزاروں یمنی شہریوں کی ہلاکت کے ذمہ دار ہیں، رپورٹ

102

یمن کے حوثی باغی اور معزول صدر علی عبداللہ صالح 9646 یمنی شہریوں کی ہلاکت کے ذمہ دار ہیں ۔

بدھ کو ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ کے مطابق ان ہلاک شدگان میں 8146مرد،597 خواتین اور 903 بچے شامل ہیں ۔ یمن میں انسانی حقوق کی مانیٹرنگ کرنے والے الائنس نے حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن کے 17 صوبوں میں حوثی باغیوں اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں نے یکم جنوری 2005 سے لے کر 30 ستمبر 2016 تک 9646 شہریوں کو ہلا ک کیا ہے جبکہ اس دوران زخمی ہونے والوں کی تعداد 24320 ہے ۔ جن میں سے 18521 مرد، 3092 خواتین اور 903 بچے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق یمن میں گرفتار کےے جانے والوں میں زیادہ تر نوجوان سرکردہ سیاستدان اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں ۔ رپورٹ میں آثار قدیمہ ، جائدادوں دکانوں ، کارخانوں اور گاڑیوں وغیرہ پر حوثی باغیوںاور علی عبداللہ صالح کے حامیوں کے حملوں کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ