پولیس اسٹریٹ کرائم پر قابوپانے میں ناکام ہوچکی،ذکراللہ مجاہد

85

امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے شہر میں سٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پرچوریوں ، ڈکیتیوں اور قتل وغارت کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شہریوں کو خوف وہراس میں مبتلا کر رکھا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں کوٹ لکھپت ، قائد اعظم انڈسٹریل ایریا ، چوہنگ ، ٹاﺅن شپ،، لیاقت آباد ،شاہدرہ ، اسلام پورہ ، دھرم پورہ ، شفیق آباد ، گلشن اقبال ، ہنجروال،چونگی امر سدھو،اٹاری، جوہر ٹاﺅن ، اقبال ٹاﺅن ودیگر علاقوں میں ہونے والی کرائم کی سنگین واردتوں نے پولیس اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، گلیوں اور سٹرکوں پر خواتین سے بدتمیزی ،زیور ،موبائل، نقدی ، پرس چھیننا اور موٹرسائیکل چور ی ہونامعمول بن چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے سٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک پولیس و سیکورٹی اداروں کو غیر سیاسی نہیں کیا جا تا شہر میں امن وامان کی صورتحال قائم نہیں ہو سکتی۔ ذکر اللہ مجاہد نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی کرائم کی وارداتوں کو کنڑول کرنے لیے خصوصی انتظامات کئے جائیںاور پولیس اورسیکورٹی اداروں کو وی آئی پی پروٹوکول پر لگانے کی بجائے عوام الناس کے تحفظ اور مال وجان کی حفاظت پر مامور کیا جائے تاکہ شہر میں امن وامان قائم ہو سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ