تاج محمد حنفی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی درخواست دائر

139

سندھ ہائی کورٹ نے اہلسنت والجماعت کے رہنمامولانا تاج محمد حنفی کو این اے 258کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن ،آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سندھ ہائی کورٹ میں مولانا تاج محمد حنفی کوقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258کے ضمنی انتخابات لڑنے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مولانا تاج محمد حنفی کوبغیرکسی مقدمے کے30 روز کیلیے نظر بند کردیا گیا جب کہ چند روز بعد ہی اس حلقے میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے لہذاعدالت تاج محمدحنفی کواین اے258 سےانتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے۔

درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے فریقین کو 23 نومبر تک نوٹس جاری کردیے اور الیکشن کمیشن، آئی جی سندھ و دیگرکو تحریری جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ این ا ے 258 پر ضمنی انتخاب عبدالحکیم بلوچ کے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خالی ہوئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ