پی آئی اے کا عمرہ زائرین کے لئے11اضافی پروازیں چلانےکااعلان

55

پی آئی اے نے عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے رواں ماہ 11اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔ترجمان پی آئی کے مطابق  پروازیں 21 سے 30 نومبر  کے درمیان کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان سے روانہ ہوں گی۔

ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ پی آئی اے نومبر کے آغاز سے جدہ کیلئے 4 ہفتہ وار اضافی پروازیں شروع کر چکی ہے۔جس کے بعد جدہ کیلئے پی آئی اے کی معمول کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 21 سے بڑھ کر 25 ہو گئی ہے،یہ اقدام ائر لائن کے شعبہ مارکیٹنگ کی جانب سے عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پی آئی اے نے عمرہ سیزن کے دوران مزید اضافی پروازیں چلانے کیلئے سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت بھی حاصل کر لی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے  برنڈ ہلڈن برانڈ نے کہا کہ  عمرہ زائرین کیلئے پروازوں میں اضافہ اور زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی پی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ