کراچی سمیت سندھ بھر میں موبائل فون سروس بند

63

چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواسہ رسول ؐ شہید کربلا حضرت امام حسینؓ اور جانثار ساتھیوں کی یاد میں چہلم کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے باعث کراچی  اور نواب شاہ سمیت سندھ بھر کے شہروں میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔ موبائل فون سروس صوبائی حکومت کی درخواست پر پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے بند کی ہے ۔

موبائل فون سروس کی بندش سے شہریوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ موبائل فونز پر سگنل کی بندش سے انٹرنیٹ سروس  بھی معطل ہے ۔مواصلاتی رابطے منقطع ہونے سے شہری لین لائن نمبرز پر ربطے کررہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ