لاہور میں دن دیہاڑے ٹریفک سگنل پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار

75

فیصل ٹاون میں دن دیہاڑے ڈاکو ٹریفک سگنل پر کھڑی گاڑی میں لوٹ مار کرتے رہے اور فرار ہوگئے جب کہ قریب میں پولیس چوکی موجود ہونے کے باوجود بھی کوئی مدد کے لیے نہیں آیا۔

پیر کو لاہور کے علاقے فیصل ٹاون میں ٹریفک سگنل پر گاڑی آکر رکی تو موٹر سائیکل پر سوار تین ڈاکوں نے کار سوار کو لوٹ لیا، ٹریفک سگنل بند ہونے کے باعث ڈاکو لوٹ مار کرتے رہے اور کسی نے بھی مداخلت نہیں کی جب کہ قریب میں پولیس کی چوکی اور دیگر سیکیورٹی اہلکار موجود تھے لیکن کوئی بھی بچا کے لیے نہیں پہنچا۔

میڈیا میں واقعے کی وڈیو نشر ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے جب کہ ڈی آئی جی آپریشن نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ