جماعت اسلامی وفد کی شاہ اویس نورانی سے ملاقات

128

جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے جے یو پی کے مرکزی رہنما شاہ اویس نورانی کی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی اور انہیں 26,27 نومبر کو باغ جناح میں ہونے والے سندھ ورکرز کنونشن میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیرمحمدحسین محنتی اورجنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو بھی ان کے ہمرا ہ موجود تھے۔

دونوں رہنماﺅں نے ملک و ملت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ اہل و دیانتدار قیادت کے فقدان کی وجہ سے خوشحال صوبہ سندھ کے عوام غربت، بے روزگاری اور بھوک و بدحالی کا شکار ہیں ۔ دبئی اور لندن سے سندھ کو چلانے والوں سے کسی بہتری کی امید عبس ہے۔ صرف اہل اور دیانتدار قیادت ہی سندھ کے عوام کے مسائل حل اور سندھ کا مقدمہ لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے عبدالستار افغانی، نعمت اللہ خان ، عبدالستار غوری ، اسد اللہ بھٹو جیسی دیانتدار قیادت سندھ کے سامنے پیش کردی۔ انشاءاللہ سندھ ورکرز کنونشن میں سندھ کے مسائل کو اجاگر اور ان کو حل کرنے کے سلسلے میں اچھی پیش رفت ہوگی۔

15-meraj

علاوہ ازیں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو اور ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے سابق صوبائی وزیر و دانشور اورمعروف آبادگار سید علی میر شاہ سے بھی ملاقات کر کے ان کو کنونشن کی دعوت دی۔ تمام رہنماوں نے جماعت اسلامی کے سندھ ورکرزکنونشن کا خیرمقدم اوراس میں شرکت کی دعوت قبول کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ