ٹرمپ کا مزید اقامت پسندوں کو اہم عہدے دینے کا فیصلہ

210

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مزید قدامت پسند ساتھیوں کو اہم عہدوں پر تعیناتی کیلئے منتخب کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوجرسی میں ٹرمپ نیشنل گالف کلب میں اپنے قدامت پسند ساتھیوں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے دو اہم عہدوں پر تعیناتیوں کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ بہت جلد اس کا اعلان کریں گے۔

10-james-mattis

رپورٹ کے مطابق نومنتخب صدر میرین کور کے ریٹائرڈ جنرل جیمز میٹس کو پینٹاگان کا نیا سربراہ بنانے کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

11-rudy

دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے سابق مئیر روڈی گیولیانی کرس کوبیچ کو بھی اہم عہدے پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ