روسی خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی سٹیشن پہنچ گیا

92

روسی خلائی جہاز ایک پورپین ، امریکی اور ایک روسی خلاءباز کو لے کر بین الاقوامی خلائی سٹیشن پہنچ گیا۔

اتوار کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہ خلا باز چار ماہ کے خلائی مشن پر زمینی مدار کے باہر واقع خلائی سٹیشن پہنچے ہیں ۔ خلا ئی تحقیق کے امریکی قومی ادارہ ناسا نے کہا ہے کہ تصاویر سے روسی خلائی جہاز کے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پہنچنے کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر جانے والوں میں فرانسیسی خلاءباز تھامس پیس کوئیٹ ، روسی خلا نورد اولیگ نووستکی اور امریکی خلاءباز پیگی وٹس شامل ہیں یہ خلائی جہاز قزاخستان میں واقع بیل نور خلائی لانچنگ پیڈ سے جمعرات کو روانہ ہوا تھا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ