دوسراٹیسٹ، آسٹریلیا کی پوری ٹیم85 رنز پرآوٹ

60

آسٹریلیا اور ساوتھ افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگ میں صرف 85 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ورنن پیلندر پانچ کھلاڑی آؤٹ کر کے نمایاں باؤلر رہے۔

ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ہوبارڈ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے لئے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کینگروز کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ پوری میزبان ٹیم 85 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔

ساؤتھ افریقہ کیجانب سے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورنن پیلندر پانچ وکٹیں لیکر نمایاں باؤلر رہے جبکہ کیلی ابوٹ 3 اور 1 وکٹ کاگیسو ربادا کے حصے میں آئی۔

حصہ