ورلڈ آسٹیوپروسس ڈے آج منایا جارہا ہے

3616

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ورلڈ آسٹیوپروسس ڈے آج (جمعرات کو) منایا جارہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس دن کو ہر سال 20 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں ہڈیوں اور میٹابولک بیماری کی روک تھام کے حوالے سے اگاہی پیدا کرنا ہے ۔ 1996 سے قبل پہلی مرتبہ ورلڈ آسٹیوپروسس ڈے برطانیہ کی نیشنل آسٹیوپوروسس سوسائٹی کی طرف سے منایا گیا اور یورپی کمیشن کی طرف سے بھی اس دن کو منانے کی حمایت کی گئی تھی ۔

اس وقت دنیا بھر کے 90 سے زیادہ ممالک ورلڈ آسٹیوپروسس ڈے کے لیے ریلیوں سمینار اور دیگر تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں تاکہ لوگوں میں ہڈیوں کی بیماری کے بارے میں شعوربیدار کیا جا سکے۔

حصہ