لاہور،بریف کیس سے لڑکی کی لاش برآمد

483

لاہور سے نا معلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہو گئی۔ لاہور کے علاقے لٹن روڈ پرمنگل کی آج صبح شہر یوں کو مشکوک بریف کیس نظر آیا جس پر پولیس کو اطلاع کی گئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر بریف کیس کی تلاشی کے لیے اسے کھولا تو اس میں سے نا معلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے سرد خانے منتقل کردیا ۔

Print Friendly
SHARE