پشاور،لیڈی ڈاکٹر اور نرس بچوں کے اغوا میں ملوث نکلیں

615

پشاور میں لیڈی ڈاکٹر اور اسٹاف نرس بچوں کی اغوا کار نکلیں۔ پولیس نے بچوں کے اغوا کار گروہ کو گرفتار کر لیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق گروہ میں اسٹاف نرس، مختلف میٹرنٹی ہومز کی لیڈی ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔ اغوا کار گروپ کی طرف سے نومولود بچوں کو 3 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا گیا ۔ ایس ایس پی کے مطابق اغوا کار گروپ اب تک 9 بچوں کو فروخت کرچکا ہے۔

 پولیس کے مطابق 7 ملزمان کو گرفتارکیاگیا جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ ملزمان ہسپتالوں اور میٹرنٹی ہومز سے نومولود بچے اغواء کرکے فروخت کرتے رہے۔ گروہ ہسپتال انتظامیہ کی مدد سے زندہ کی بجائے مردہ بچے بھی والدین کے حوالے کرتے اور زندہ بچے 70 ہزار سے 3 لاکھ تک فروخت کرتے رہے۔ گرفتار خواتین لیڈی ہیلتھ ورکر ہیں۔ مزید ارکان کی گرفتاری کیلئے چھپاے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان سے ایک بچی بھی برآمد کی گئی۔

Print Friendly
حصہ