کراچی ،سول اسپتال کے کمرے سے ڈاکٹر کی لاش برآمد

85

سول اسپتال کراچی میں ایک ڈاکٹر پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر انیل کمار کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح سول اسپتال کراچی سے ایک حاضر سروس ڈاکٹر کی لاش کمرے سے ملی ہے۔مرنے والے ڈاکٹر کی شناخت انیل کمار سے ہوئی ہے جو کہ میڈیکل یونٹ 2میں تعینات تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم موت کی وجہ جاننے کے لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر کمرے کو سیل کرکے شواہداکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں  اور واقعہ سے متعلق تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

حصہ