راولپنڈی ، ہنڈی کا کاروبار کرنے والا تاجر گرفتار

545

ایف آئی اے نے راجا بازار میں حوالے اور ہنڈی کے کاروبارمیں ملوث منی چینجر کی دکان پر چھاپہ مار کر غیر ملکی کرنسی اور بڑی مقدار میں سونا برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے راولپنڈی سرکل نے بیرون ملک سے رقوم کی غیر قانونی ترسیل کے کاروبار کی اطلاع ملنے پر راجا بازار میں واقع مجید پلازہ میں ایک منی چینجر کی دکان پر کارروائی کی اور ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے میں 9ہزاز چائنیزین اور6لاکھ روپے سمیت سونے کی 4اینٹیں بھی برآمد ہوئی ہیں جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ہنڈی کاروبارمیں ملوث دیگرملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Print Friendly
حصہ