عدن ائیرپورٹ پر خودکش حملے کی کوشش ناکام،5 سیکورٹی اہلکار ہلاک

49

یمن میں سیکورٹی فورسز نے عدن ائیرپورٹ پر خودکش حملے کو ناکام بنادیا، دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی کو روکنے کے دوران 5 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابقیمن کی پولیس نے جاری بیان میں بتایا ہے کہ عدن کے ایئرپورٹ پر ایک خودکش حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب میں واقع شہر کے ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے والی دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی کو روکنے کے دوران اس کے پانچ اہل کار زخمی ہوگئے۔

بیان کے مطابق پولیس اہل کاروں نے ایئرپورٹ کی جانب تیزی سے آنے والی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ اس دوران بارود سے بھری گاڑی چیک پوائنٹ کے نزدیک دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں پولیس اہل کار جاں بحق ہوگئے۔

یاد رہے رواں سال جنوری میں نامعلوم مسلح افراد نے عدن ایئرپورٹ پر انٹیلجنس ادارے کے ذمہ دار علی صلاح الناخبی کو اس وقت ہلاک کردیا جب ان کی گاڑی عدن شہر کے وسطی علاقے المنصورہ سے گزر رہی تھی۔

واضح رہے کہ یمن کی آئینی حکومت نے عدن شہر کو حوثی باغیوں سے آزاد کرانے کے بعد ملک کا عارضی دارالحکومت قرار دیا تھا۔سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کی معزول صدر علی عبداللہ صالح کی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد عدن ایئرپورٹ کو گزشتہ سال 22 جولائی کو دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

حصہ