چین میں پھنسے 9پاکستانی وطن واپس

3457

خراب موسم کے باعث چین میں پھنسے 45میں سے 9پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث چین کے صوبےسنکیانگ میں پھنسے 9پاکستانی وطن پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی چین کے شہر ارمچی سے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پہنچے جہاں اہل خانہ نے ان کا استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چین میں پھنسے تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی آج متوقع تھی تاہم موسم خراب ہونے کی وجہ سے صرف 9پاکستانیوں کی وطن واپسی ممکن ہوسکی ہے۔

حصہ