آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو سیاسی ٹیم بنانے کا اختیار دے دیا

48

سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بااختیار بناتے ہوئے انہیں اپنی پارٹی اور سیاسی ٹیم بنانے کا مکمل اختیار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی اب پارٹی امور چلانے کےلئے اپنی ٹیم خود تشکیل دیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے حالیہ دورہ امریکا کے دوران آصف علی زرداری کے ساتھ پارٹی امور پر مشاورت کی تھی جس میں چاروں صوبوں میں پارٹی کی تنظیم نو کا اصولی اتفاق کیا گیا تھا ۔ بلاول بھٹو زرداری امریکا سے دبئی پہنچ گئے ہیں اور وہ چند دنوں میں وطن واپس آکر پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم اقدامات کریں گے ۔

حصہ