کرک:انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ ، 6افراد جاں بحق ، 7زخمی

53

انڈس ہائی وے پر چنڈا کے مقام پر مسافر ویگن کھائی میں گر گئی ۔ کھائی میں گرنے سے ویگن کا سلنڈر پٹھنے سے 6 مسافر جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ۔

کرک: پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی مسافر ویگن انڈس ہائی وے پر چنڈا کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ مسافر ویگن تیز رفتاری کی وجہ سے موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری جس کی وجہ سے ویگن میں لگا گیس سلنڈر پھٹ گیا اور ویگن میں آگ لگ گئی ۔ 6 مسافر آگ سے جھلس کر جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے جاں بحق افراد میں چار خواتین بھی شامل ہیں ۔

حصہ