برسلز اور پیرس میں سال نو کی تقریبات منسوخ

625

دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر برطانیہ اور جرمنی سمیت یورپ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جب کہ برسلز اور پیرس میں سال نو کی تقریبات کومنسوخ کردیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں نئے سال کے آغاز کے موقع پر دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر سیکورٹی اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں سال نو کی روایتی تقریب بھی نہیں ہوگی جب کہ پیرس حملوں کے بعد سیکورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے آتش بازی کا پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ویڈیو لائٹ شو اور آتش بازی کی تقریب منسوخ کردی گئی ہیں اور سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ، اس موقع پر 11ہزار فوجی اہلکار ، پولیس اور ایمرجنسی ورکرز تعینات ہوں گے۔
برطانیہ اور جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک میں بھی نئے سال کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔