پشاور پولیو ٹیم پر حملہ کر نے والا اہم ملزم گرفتار

62

 کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے پولیو ٹیموں پرحملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پشاور میں دہشت گردی کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار  دہشت گرد سراج عرف امیر صاحب کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جو کہ مانسہرہ کا رہائشی ہے۔

گرفتار دہشت گرد نے ایبٹ آباد میں 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے انہیں موت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔

حصہ