پنجاب،کےپی کے،آزادکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 6.2 ریکارڈ

46

پنجاب ، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے ک شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ۔ افغان میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے افغانستان میں  بھی محسوس کئے گئے ۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق پنجاب ، کے پی کے اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کی گہرائی 86 زیرزمیں تھی ۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کو سرحدی علاقہ ہے ۔

پنجاب کے جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں لاہور ، اسلام آباد ، جہلم ، شیخوپورہ ، فیصل آباد ، سیالکوٹ ، وہاڑی ، سرگودھا ، بھکر ، قصور ، مری گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر کئی شہر شامل ہیں ۔

خیبرپختون خوا کے جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں مانسہرہ ، شانگلہ ، کوہاٹ ، دیربالا ، نوشہرہ ، سوات ، غزر کے مختلف علاقے اور دیگر کئی شہر شامل ہیں ۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے فاٹا کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے ۔

آزاد کشمیر کے علاقے میر پور آزاد کشمیر ، باغ ، راولاکوٹ ، کوٹلی آزاد کشمیر ، نیلم ، ہٹیاں بالا  اور گلگت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔