انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 356 رنز کا ہدف دے دیا

44

انگلینڈ نے چوتھے ایک روزہ ون ڈے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لئے 356 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے 116 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

دبئی میں پاکستان اور انگلستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ کھیلا جا رہا ہے جس میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 355 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کے لئے 356 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

انگلینڈ ٹیم کی جانب سے جوز بٹلر  شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 52 بالز پر  10 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے  116 رنز بناکر نا قابل تسخیر رہے۔

انگلستان کی جانب سے جیسن روئے 102 ، ایلکس ہیل 22، جوئے روٹ 71، مارگن 14، اور جیمس ٹیلر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ معین علی 4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

گرین شرٹس کی جانب سے محمد عرفان اور اظہر علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ یاسر شاہ صرف ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔