بوسنیا ، کوئلے کی کان میں دھماکے سے 4کان کن ہلاک

54

 بوسنیا میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 4کانکن ہلاک ہوگئے۔

بوسنیا کے علاقہ کاکانج میں واقع اس کان کے ترجمان نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ کوئلے کی کان میں دھماکہ رات کے وقت ہوا جس کے نتیجے میں 4کان کن ہلاک اوردو زخمی ہو گئے۔ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حادثہ کے وقت 28 کانکن کان میں موجود تھے۔ 21 کان کنوں کو ریسکیو ٹیم نے بحفاظت کان سے باہر نکال لیا۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔