عالم? برادر? ب?ارت? وز?راعظم ?? ب?انات ?ا نو?س ل?،سرتاج عز?ز

99

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کا سخت نوٹس لیا ہے، عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھی مودی کے بیانات کا نوٹس لے۔

سینیٹ اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ادارے دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں ،”را” دہشت گردوں کی معاونت کررہی ہے جب کہ بھارتی سرگرمیاں اقوام متحدہ کےچارٹرکی خلاف ورزی ہے اس لیے سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کیلیے بھارتی حکومت کادعویٰ درست نہیں۔

سرتاج عزیز نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اوراقوام متحدہ بھارتی وزیراعظم کےبیان کانوٹس لے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلادیش مضبوط رشتے میں جڑے ہیں اور پاکستان پڑوسی سے بہترین تعلقات کا خواہاں ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ