رو?نگ?ا مسلمانو? پرظلم ??خلاف قوم? اسمبل? م?? قرارداد متقف? طور پر منظور

67

پاکستان کے قانون ساز ادارے قومی اسمبلی میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے برما کے روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف قرار داد پیش کی ۔قرارداد کے متن میں کہا گیا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور ان پر بیہمانہ تشدد کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ایوان نے قرار داد مفتقہ طور پر منظور کرلی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے بے کس روہنگیائی مسلمانوں کے لیے 50لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ