رونال?و ?? والد? س? 61 ?زار ?الر بر آمد

127

ریوڈی جنیرو: دنیائے فٹ بال کے امیر ترین کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو کی والدہ کے ہینڈ بیگ سے ائیرپورٹ حکام نے 61 ہزار ڈالر برآمد کرلئے ہیں۔

مقامی میڈیا  کے مطابق اکسٹھ سالہ ڈولوریز ایوی ایرو کو اس وقت روکا گیا جب وہ پرتگال جانے کے لیے جہاز کا انتظار کر رہی تھیں ان کے ہینڈ بیگ سے 61 ہزار ڈالر برآمد ہوئے۔

مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ  رونالڈو کی والدہ ائیرپورٹ حکام کو اطمینان بخش جواب نہ دے سکیں کہ وہ اتنی زیادہ رقم کیوں لے کر سفر کر رہی تھیں۔ حکام نے فوری طور پر رقم ضبط کرلی ہے ان کا کہنا ہے کہ جب تک ایوی ایرو پیسوں کے بارے میں کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کرتی اور رقم لے جانے کے لیے درست دستاویزات جمع نہیں کراتیں تب تک پیسے ان کے پاس رہیں گےاور وہ جرمانہ بھی ادا کرینگی۔

واضح رہے کہ اسپین میں منی لانڈرنگ کا بڑا سخت قانون رائج ہے جس کے تحت ملک سے باہر گیارہ ہزار ڈالر لے جانے کی چھوٹ ہے اس سے زائد رقم لے جانے والے شخص کو ضروری دستاویزات اور رقم کے بارے میں صحیح معلومات سے انتظامیہ کو آگاہ کرنا ہوگا ۔

واضح رہے کہ رونالڈو فٹ بال کی دنیا کے سب سے مہنگے ترین کھلاڑی ہے جن کی سالانہ آمدنی 52 ملین ڈالر جو کہ 46 ملین ڈالر کے برابر ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ