پا?ستان? ?ر?? ??م مصباح الحق ?? ق?ادت م?? سر? لن?ا پ?نچ گئ?

88

پاکستانی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں جیت کاعزم لئے سری لنکا پہنچ گئی۔ گرین شرٹس جمعرات کے روز سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔

پاکستانی ٹیم دورے کے دوران آئی لینڈرز کے خلاف تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا باضابطہ طور پر آغاز 17 جون کو پہلے ٹیسٹ سے ہو گا، دونوں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جون جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جولائی تک کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

مصباح الحق گرین شرٹس کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ اظہر علی نائب کپتان کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ ، احمد شہزاد ، شان مسعود، یونس خان، اسد شفیق ،حارث سہیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد ، یاسر شاہ ، ذوالفقار بابر ، ویاب ریاض ، جنید خان ، عمران خان اور احسان عادل شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ