وفاق? اردو ?ون?ورس?? م?? طلباء گروپو? م?? تصادم، 12 طلبا زخم?

64

وفاقی اردو یونیورسٹی آرٹس سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی اسلام آباد میں طلباء گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 12 طلبا زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں گروہوں کے درمیان لڑائی سے 12 طلباء زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے 31 طلباء کو مبینہ طور پر واقعے میں ملوث ہونے کے شبہ میں حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں طلباء گروپوں میں گذشتہ چند دنوں سے کشیدگی پائی جاتی تھی تاہم یونیورسٹی حکام نے معاملہ کو نجی قرار دے کر پولیس کو رپورٹ نہیں کی تھی لیکن جب دونوں گروہوں میں کشیدگی بڑھنے پر تصادم کی شکل اختیار کر  گئی تو یونیورسٹی حکام کی جانب سے پولیس کو طلب کرلیا گیا ۔

پولیس کی بھاری نفری نے وفاقی اردو یونیورسٹی پہنچ کر فوری آپریشن کرتے ہوئے مبینہ طور پر واقعے میں ملوث طلباء کو حراست میں لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تصادم کا یہ واقعہ سرائیکی اور پختون طلباء کے درمیان پیش آیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ