لندن م?? حجاب پ?نن? وال? خاتون پر سرعام تشدد

104

برطانیہ میں حجاب پہننے والی مسلمان خاتون پر انتہا پسند عورتوں کے گینگ نے حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور سرعام خاتون کا حجاب زبردستی اتار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے جنوبی علاقے میں حجاب پہنے مسلمان خاتون اپنے بچوں کو لینے اسلامی اسکول جارہی تھی کہ راستے میں انتہا پسند 3خواتین نے اسے گھیرے میں لینے کے بعد حملہ کردیا۔

ایک حملہ آور نے سب سے پہلے خاتون کا حجاب اتارا اور پھر مکوں کی بارش کردی جب کہ دوسری خاتون بھی تشدد کرتی رہی۔حملہ آور جملے کستے اور بدکلامی کرتی ہوئیں فرار ہوگئیں۔

خاتون نے واقعہ کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرادی ہے اور میٹروپولیٹن پولیس نے 2مشتبہ خواتین کو حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ