ضمن? انتخاب، ل?گ? اورانصاف? ?ار?نو? م?? مسلح تصادم،3زخم?

74

منڈی بہاؤالدین کے حلقہ این اے 108کے ضمنی انتخاب کے دوران ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے  ۔

اطلاعات کے مطابق ضمنی انتخاب میں پولنگ کے دوران سیاسی کارکن گتھم گتھا ہوگئے۔گرمی میں سیاسی درجہ حرارت بھی بڑھا تو پارٹیوں کے کارکنان ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے۔ تلخ کلامی سے شروع ہونے والا معاملہ جھگڑے کی صورت اختیار کرگیا اور ہاتھا پائی سے بات فائرنگ تک جاپہنچی۔

مسلح تصادم میں گولیاں لگنے سے 3کارکن زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولنگ اسٹیشن نمبر 36رکھ بلوچ میں ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

دوسری جانب صوبائی الیکشن کمشنر اقبال ظفر حسین نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریٹرنگ افسران نے پوری تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ