پ?پلز پار?? ?? ش?ر? رحمان بلامقابل? س?ن??ر منتخب

84

سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی خاتون رہنماء شیری رحمان بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر عبداللطیف انصاری کی جانب سے استعفیٰ دینے سے خالی ہونے والی نشست پر الیکشن کمیشن نے انتخاب کیلئے شیڈول کا اعلان تھا جس کے مطابق  تین جون سے کاغذات نامزدگی دستیاب  ہونا تھے جب کہ پانچ جون تک کاغذات جمع اور  آٹھ جون کو کاغذات کی پڑتال ہونا تھی۔

پیر کے روز شیری رحمان نے الیکشن کمیشن آفس کا دورہ کیا جس میں ان کے کاغذات کو درست قرار دیا گیا جب کہ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ شیری رحمان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق شیری رحمان ضمنی انتخاب میں جنرل نشست پر بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ