ب?اولنگر ?ر?ف? حادث? م?? جا? بحق افراد ?? تعداد7?وگئ?

84

بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد میں خوفناک ٹریفک حادثے کے مزید 2افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 7ہوگئی ہے۔

پیر کی صبح بہاول نگر کے علاقے ہارون آباد کے نواحی گاؤں 845 آر کے قریب مسافر کوسٹر ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق ہوگئے ۔مرنے والوں میں2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے جب کہ 5 اب بھی زخمی ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ