?وئ??:?زار? ?م?ون?? ?? ?ارگ? ?لنگ،?ل ش?رب?ر م?? ش?ر?اؤن ??تال ?ا اعلان

95

کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور بلوچستان شیعہ کانفرنس نے کل شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔

کوئٹہ کے علاقے باچا چوک پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ہزارہ کمیونٹی کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور بلوچستان شیعہ کانفرنس نے کل شہر بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ نیشنل پارٹی نے کل شیعہ کانفرنس اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے کوئٹہ میں ہڑتال کی حمایت کر دی ہے، دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے واقعے کیخلاف 5 روزہ سوگ کا اعلان کیاہے ۔ تاجر برادری نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کر دی ہے ان کا کہنا ہے کل شہربھر کوئی دکان نہیں کھولی جائے گی ۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا کہنا ہے باچاخان چوک پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تدفین کا اعلان کل کیا جائیگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ