سعود? سرحد پر باغ?و? ?ا حمل?، چار فوج? جا? بحق

91

ریاض : سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران اور جازان میں حوثی باغیوں کے حملے میں 4 سعودی فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں جوابی حملے میں متعدد حوثی باغی مارے گئے

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں نجران اور جازان میں رات گئے حوثی باغیوں اور صدر کی وفادار ملیشیاء نے مل کر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سعودی فوج کے چار اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں دو آفیسر بھی شامل ہیں ۔

سعودی سرکاری ٹی وی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے سابق صدرعبداللہ صالح کی ملیشیاء بھی اس حملے میں شامل تھی سرکاری ٹی وی کے مطابق فوج کی جوابی کاروائی میں متعدد حوثی باغیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فوج کے حملے میں کئی یمنی شہری بھی ہلاک ہوگئے ہیں

Print Friendly, PDF & Email
حصہ