پشاور،9 وار? ?? سر?ار? نتائج رو? لئ? گئ?

64

مردان: پشاور کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی اوربےقاعدگیوں کی شکایات پر9 وارڈ کے سرکاری نتائج روک لیے گئے۔

پشاور میں دس سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی اور بے قاعدگیوں کی شکایات موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہیں ۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرمردان شاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی اوربےقاعدگیوں کی شکایات پرمردان کے9 وارڈز کے سرکاری نتائج کو روک لیا گیا ہے روکے گئے وارڈ میں یوسی چمتار،مہوڈھیری،طورو،مایار،چکہوتی،گڑھی دولت زئی،گڑھی اسماعیل زئی اورمحب بانڈہ شامل ہیں ۔

شاہد اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ دوبارہ پولنگ کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا اور توقع ہے کہ رمضان المبارک سے پہلے پولنگ کے عمل کو مکمل کرلیا جائے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ