جنرل راح?ل شر?ف ?ا سر? لن?ن فوج? ??? ?وار?ر ?ا دور?

62

جنرل راحیل شریف نے سری لنکن فوج کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں سری لنکن فوج نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سری لنکا کے تین روزہ دورہ کے دوران سری لنکن فوج کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہا ں پر سری لنکن آرمی نے جنرل راحیل شریف کا بھر پور استقبال کرتے ہوئے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اس موقع پر جنرل راحیل شریف اور انکے سری لنکن ہم منصب اے ڈبلیو جے سی ڈی سلوا کے مابین ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور سری لنکا کے فوجی سربراہان کی جانب سے پیشہ ورانہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف اور سری لنکن فوج کے سربراہ اے ڈبلیو جے سی ڈی سلوا کے درمیان ملاقات اور بات چیت میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ایک دوسرےکےتجربات سےفائدہ اٹھانےپراتفاق کیا گیا جبکہ سری لنکن آرمی چیف کی جانب سے جنرل راحیل شریف کوسری لنکن فوج کےآپریشنل اورتربیتی پروگرام پربھی تفصیلی بریفنگ دی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ