آصف عل? زردار? ن? وفاق? بج? ?و ??سر مسترد ?رد?ا ??

65

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے گذشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ 2015-16ء کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ 2015-16ء عوام دوست بجٹ نہیں ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک رہنما آصف علی زرداری نے اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرنے میں ناکام رہی ہے جس کو پاکستان پیپلز پارٹی یکسر مسترد کرتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بجٹ میں وفاقی حکومت غریب عوام کو کوئی سہولت فراہم نہیں کر سکی جبکہ امیروں کی مراعات کا ہر لحاظ سے خیال رکھا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کا بالکل بھی خیال نہیں رکھا گیا ۔

انکا حکومت پر تنقید کرتےہوئے کہنا تھا کہ بجٹ میں امیروں کو مراعات اور غریبوں کو دعاوں پر چھوڑ دیا ہے جبکہ بجٹ غریب کش اور کسان دشمن بجٹ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ