چ?ن ?شت? حادث?، ?لا?ت?? 365 ت? جاپ?نچ?

47

بیجنگ: چین کی دریائے یانگسی میں مسافر کشتی ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد 365 تک جاپہنچی ہیں حادثے میں 450افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔

چینی خبر رساں ایجنسی کےمطابق کشتی حادثے میں مرنے والوں کی تعداد تین سو پیسنٹھ تک جا پہنچی ہے۔ جمعے کی درمیانی شب مزید 256 لاشیں نکالی گئی جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعدادتین سو پینسٹھ  ہوگئی ہیں۔

امدادی کارکن صرف چودہ افراد کو ریسکیو کرسکے ہیں جن میں جہاز کا کپتان اور دیگر عملہ بھی شامل ہے ۔

چینی حکام لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈوبنے والے افراد کے زندہ بچنے کی امید معدوم ہوگئی ہیں تاہم حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آخری شخص کے ریسکیو ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔

دوسری طرف چین کے سیکیورٹی اداروں نے کشتی کے مالک کو حراست میں لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے جہاز کے کپتان سے بھی پوچھ گچھ جاری ہیں ۔

کشتی حادثے میں لاپتہ افراد کے لواحقین کی بڑی تعداد میں نے جمعے کے روز بھی دریا کے کنارے احتجاج کیا اور انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف نعرے بازی کی۔

چینی حکام نے اس حادثے کو 70 سالہ خطرناک کشتی حادثہ قرار دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ