تبصر? س? پ?ل? عمران خان بج? پ?? ل?ت?، پرو?ز رش?د

91

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویزرشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو بجٹ پر بات کرنے سے پہلے اسے پڑھ لینا چاہیے تھا ۔ وفاق نے خیبر پختون خواہ کے لئے بجٹ میں بڑا حصہ مختص کیا ہے۔

عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پرویزرشید کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان کو بجٹ پر بات کرنے سے پہلے اسے پڑھ لینا چاہیے تھا ۔ وفاق نے بجٹ میں خیبر پختون خواہ کے لئے بڑا حصہ مختص کیا ہے۔

 پرویز رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ عوام دشمن نہیں بلکہ عوام دوست بجٹ ہے جس میں روز مرہ کی اشیائےضرورت کی قیمتوں میں کوئی فرق نہیں پڑا ہے اس سے ثابت ہوجاتا ہے کہ عمران خان کی بجٹ کے حوالہ سے حکومت پر تنقید بلا جواز ہے۔

انکا بجٹ 2015-16ء کے ثمرات کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بجٹ میں 5 سے 6 لاکھ سالانہ آمدنی والوں کا ٹیکس 3 فیصد کم کر دیا گیا ہے جبکہ اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں، ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور بلوں میں کوئی زیادتی نہیں ہوئی ہے۔

پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بجٹ پر تنقید کرنے کے بجائے اس سے فائدہ اٹھائیں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے خدمت کی سیاست کو اپنا یا ہے جبکہ پاکستان میں عمران خان نے لاقانونیت کی سیاست کو متعارف کرایا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ