داخل? ?و?ژن ?? لئ? 7 ارب 36 ?رو? روپ? مختص

104

حکومت نے آئندہ مالی سال2015-16ء میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت داخلہ ڈویژن کے 55 جاری منصوبوں اور 6 نئے دیگرمنصوبوں کےلئے 7 ارب 36 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔

پی ایس ڈی پی کے تحت پہلے سے جاری منصوبوں میں عبداللہ شاہ غازی میں رینجرز کےلئے رہائش گاہ کی تعمیر، سیف سٹی پراجیکٹ اسلام آباد، مالاکنڈ، سوات اور خیبرپختونخوا کے بدامنی سے متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی انفراسٹرکچر کی فراہمی، مشین ریڈ ایبل ویزا پراجیکٹ سمیت دیگرمنصوبے شامل ہیں۔

ان منصوبوں کےلئے بجٹ میں 3 ارب3 کروڑ20 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ نئے منصوبوں میں مشین ریڈ ایبل فیز ٹو، آئی سی ٹی پولیس میں ریپڈ رسپانس فورس کی رہائش، تربیت، انتظامی بلاک اور بیرکوں کی تعمیر، اسلام آباد میں ماڈل جیل کا قیام شامل ہیں۔ ان منصوبوں کےلئے 4ارب33کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ