چوب?س گ?ن?و? ?? دوران پنجاب ب?ر م??620?ر?ف? حادثات

18

پنجاب کے مختلف مقامات پر24گھنٹوں کے دوران 620ٹریفک حادثات ہوئے جن میں490شدید زخمی ہوئے۔

پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 620ٹریفک حادثات ہوئے جس میں490شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ242افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں200ڈرائیورز ،26کم عمرڈرائیور،370مسافراور167پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ133ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت143متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد51حادثات میں68متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہملتان میں42حادثات میں45متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل737متاثر ہونے والوں میں سے590مرد اور147خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوں میں98افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور457فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور182زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر493موٹر سائیکلز82آٹو رکشے58موٹر کاریں45مسافربس18ٹرک، اور82دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔