?من? تنازع پر مذا?رات 14جون ?و جن?وا م?? شروع ?و? گ?،اقوام متحد?

129

اقوام متحدہ کے سفیر خالد الیمنی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی زیرنگرانی یمنی تنازع پر امن  مذاکرات 14جون کو جنیوا میں شروع ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ےمنی سفیر برائے اقوام متحدہ خالد الیمنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمن تنازعے سے متعلق اقوام متحدہ کی زیرنگرانی امن مذاکرات 14 جون کو جنیوا میں شروع ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ ان مذاکرات کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اقوام متحدہ کی جانب سے یمنی تنازعے کے حل کے لیے مذاکرات کے آغاز کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم حکومت اور دیگر فریقین کی جانب سے اقوام متحدہ سے تیاری کے لیے مزید وقت مانگا گیا تھا، جس کے بعد 28 مئی کو مجوزہ یہ مذاکرات ملتوی کر دیے گئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ