خ?برپختونخوا? ح?ومت ن? ترق?ات? بج? ?ا ب?ا حص? ضائع ?رد?ا

66

پشاور: خیبرپختونخوا ہ حکومت نے رواں مالی سال کےترقیاتی بجٹ کابڑا حصہ ضائع کردیا ہے اس بات کا انکشاف سرکاری دستاویزات منظرعام پر آنے کے بعد ہوا ۔

دستاویزات میں کہا گیاہے کہ حکومت نے مجموعی ترقیاتی بجٹ کا محض 41 فیصد حصہ خرچ کیا باقی سرد خانہ کی نذر ہوگیا ۔

کے پی کے کی حکومتی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ چودہ محمکے ایسے تھےجس میں صرف ترقیاتی بجٹ کا 35فیصد حصہ خرچ کیا گیا جبکہ 11محمکے ایسے تھے جن میں 31 فیصد ترقیاتی رقم کو خرچ کیا گیا ۔

سرکاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سب سے کم بجٹ محنت کی وزارت پر خرچ کیا گیا جو کہ ایک فیصد پر مشتمل تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ